مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر West Bengal Governor Jagdeep Dhankhar اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے درمیان توتو میں میں کی کہانی برسوں پرانی ہے۔
گورنر جگدیپ دھنکر مغربی بنگال کی حکومت اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بنانے کا کوئی بھی موقع ہاتھوں سے جانے نہیں دیتے ہیں۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کے وزراء بھی گورنر جگدیپ دھنکر Subhendu Adhikari Issue کو گھیرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہوتے ہیں۔ گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان جاری لفظی جنگ میں اب آئی پی ایس افسران اور آئی اے ایس کے اعلیٰ حکام پسنے لگے ہیں۔
اسی درمیان مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے چیف سیکریٹری اور ڈی جی پی Chief Secretary and DGP کو ایک بار پھر حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کو نیتائی جانے سے روکے جانے کے معاملے میں راج بھون طلب کیا۔
گورنر جگدیپ دھنکر Governor Jagdeep Dhankhar نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کو نیتائی میں شہید دیوس کی تقریب میں شرکت کرنے سے روکنا پورٹوکال کے خلاف ہے۔