اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dhankhar Invites Mamata at Raj Bhavan: گورنر نے ممتا بنرجی کو راج بھون مدعو کیا

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو اہم موضوع پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے راج بھون مدعو کیا ہے۔ Dhankhar Invites Mamata at Raj Bhavan

گورنر نے ممتا بنرجی کو راج بھون مدعو کیا
گورنر نے ممتا بنرجی کو راج بھون مدعو کیا

By

Published : Feb 17, 2022, 7:13 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان لفظی جنگ اخباروں کی سُرخیوں میں جگہ پاتی ہیں۔

اسی درمیان گورنر جگدیپ دھنکر West Bengal Governor Jagdeep Dhankhar نے ممتا بنرجی کو اہم موضوع پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے راج بھون مدعو کیا۔ جگدیپ دھنکر نے اپنے ٹویٹ میں اس کی اطلاع دی۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو رواں ہفتہ کسی بھی دن راج بھون آنے کی درخواست کی ہے۔

گورنر کے ٹویٹ میں ریاست میں لاء اینڈ آرڈر، آئین کے مطابق کام کاج اور تعلیمی اداروں کی سرگرمیوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرنے کا ذکر ہے۔ اس کے علاوہ زیر التوا فائلز پر بات چیت کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاست اور ریاست کے عوام کی ترقی کے لئے تمام ذمہ داران کو ایک ساتھ مل کر تبادلہ خیال کرنا ضروری ہے۔ متعلقہ محکموں کو اپنی اپنی ذمہ داری سمجھنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details