اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورنرکی ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر تنقید - گورنر کی ترنمولکانگریس کے رہنماؤں پر تنقید

گورنر جگدیپ دھنکرنے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی کے خط پر تنیقد کرتے ہوئے کہاکہ انہیں یہ بات سمجھ نہیں آتی ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں لوگ کیسے اور کیوں سیاست کرتے ہیں۔

گورنر کی  ترنمولکانگریس کے رہنماؤں پر تنقید
گورنر کی ترنمولکانگریس کے رہنماؤں پر تنقید

By

Published : Apr 29, 2020, 8:02 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکرنے آج ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیا ن بنرجی کو چار صفحاتی خط لکھ کر کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دور میں ترنمول کانگریس کے رہنما ان پر حملہ کرکے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

گورنر کی ترنمولکانگریس کے رہنماؤں پر تنقید

خیال رہے کہ سیرام پور سے رکن پارلیمان کلیان بنرجی نے گورنر کی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھنکر بی جے پی کیلئے کام کرتے ہیں۔

گورنر کی ترنمولکانگریس کے رہنماؤں پر تنقید

گورنر نے چار صفحاتی خط کو اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا ہے۔ اس خط میں گورنر نے الزام عاید کیا ہے کہ انہوں نے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بھر پور کوشش کی اور گزشتہ سال جولائی میں عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی آپ کو یعنی کلیان بنرجی کو فون کرکے راج بھون آنے کی دعوت دی اور سیرامپور میں بھی جب میں پوجا کیلئے گیا تو بھی آپ کو فون کیا تھا مگر آپ نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔

اس سے قبل گورنر نے آج ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت گورنر اور پھر مرکزی حکومت کے خلاف چاقو نکالنے کا وقت نہیں ہے۔ اس وقت حکومت کو اپنے کام کاج پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details