کولکاتا:شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں واقع تاریخی گاندھی گھاٹ پر مہاتما گاندھی جی کی 74 ویں برسی کے موقع پر ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ Mahatma Gandhi's 74th Death Anniversary
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کا ٹویٹ اس موقع پر مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور عام لوگوں کو ان کے نقشے قدم پر چلنے کی اپیل کی۔
اسی درمیان مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر، گاندھی جی کی 74 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران ممتابنرجی کی حکومت پر جم کر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی حکومت کو ریاست میں تشدد کے ماحول کو ختم کرنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال حکومت نے اس ضمن میں اب تک ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے جس کی تعریف کی جائے۔ اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Mahatma Gandhi’s 74th Death Anniversary: مہاتما گاندھی کی 74 ویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد
دھنکر نے کہا کہ ریاست میں جمہوریت اور تشدد ایک ساتھ چل نہیں سکتا۔ حکومت کو یہ بات سمجھنی چاہیے لیکن یہاں چند سیاسی رہنماؤں نے سب کچھ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں تشدد کا بازار گرم ہے۔ یہاں قانون کا راج نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے ہی گزشتہ سال اسمبلی انتخابات سے تشدد کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ اب تک جاری ہے۔دوسری طرف گاندھی گھاٹ پر منعقدہ تقریب کے دوران اسٹیج پر گورنر جگدیپ دھنکر کی موجودگی کے سبب مغربی بنگال کے وزیر جنگلات جیوتی پریہ ملک نے اسٹیج پر آنے سے انکار کیا۔