اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا حکومت پر گورنر کی سخت نکتہ چینی

ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے گورنر جگدیپ دھنکر نے لکھا ہے کہ یہ وقت عوام کے جذبات سے کھیلنے کا نہیں بلکہ ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔

west bengal governor jagdeep dhankhar attack on cm mamata benerjee
ممتا حکومت پر گورنر کی سخت نتکہ چینی

By

Published : Apr 28, 2020, 7:35 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور ممتا بنرجی کے درمیان لفظی جنگ شدید تر ہوتی جا رہی ہے۔

آج ایک بار پھر گورنر بنگال جگدیپ دھنکر نے وزیراعلی ممتا بنرجی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔

انہوں لکھا ہے کہ عوام کی تکلیف دور کرنے کا وقت ہے۔مرکزی حکومت یا گورنر پر خنجر مانے کا نہیں ہے۔ عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا یہی اصل وقت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ وزیر اعلی سے اپیل ہے کہ وہ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں۔یہ وقت اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنے کا نہیں ہے۔مصیبت کی اس گھڑی میں مرکزی حکومت کے ساتھ بات کرنا بہت ضروری ہے ۔

کوورنا وائرس کی لڑائی میں ریاستی حکومت کو گورنر جگدیپ دھنکر لگاتار ناکام بتا رہے ہیں۔

گورنر جگدیپ دھنکر حکومت پر نکتہ چینی کر رہے کبھی ریاست میں لاک ڈاؤن کے نفاذ ناکامی کو موضوع بناکر ریاست میں مرکزی فورس کی تعیناتی کا مطالبہ کر رہے ہیں تو کبھی معاشرتی دوری کا حوالہ دے کر حکومت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details