سیاسی حلقوں کے مطابق ترنمو ل کانگریس نے ان پر حوالہ کیس میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
بنگال بی جے پی کے کچھ لیڈران گورنر کے منفی رویے کی وجہ سے برہم ہے۔
سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ گورنر اسی معاملے میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے۔
گزشتہ مہینے جولائی میں بھی انہوں نے دہلی کا دورہ کیاتھا۔
گورنر دہلی روانہ ہونے سے قبل شوبھیندو ادھیکاری سے انہوں نے راج بھون سے ملاقات کی۔
انہوں نے گورنر سے درخواست کی کہ”کھیلا ہوبے کے پروگرام کی تاریخ کو تبدیل کرنے کیلئے فوری کارروائی کی جائے۔
شوبھیندو کے مطابق 16 اگست بدنام زمانہ کلکتہ فسادات کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔