اردو

urdu

ETV Bharat / state

جی ٹی اے کے آڈٹ کی جانچ ہونی چاہئے: گورنر - گورنر جگدیپ دھنکر

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'جی ٹی اے ریاستی حکومت کے ماتحت چلتا ہے اور اسے مالی تعاون ملتا رہتا ہے۔ جی ٹی اے کی آڈٹ ہونی چاہئے اور ایک ایک پیسے کا حساب ہونا چاہئے۔'

جی ٹی اے کے آڈٹ کی جانچ ہونی چاہئے: گورنر
جی ٹی اے کے آڈٹ کی جانچ ہونی چاہئے: گورنر

By

Published : Nov 24, 2020, 10:55 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے درمیان تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکر اکثر و بیشتر ریاستی حکومت کے خلاف ٹویٹ کرتے رہتے ہیں۔ وہیں وزیراعلی ممتا بنرجی اور ان کے وزراء کبھی ٹویٹ کرکے جواب دیتے ہیں تو کبھی جلسہ و جلوس میں گورنر کو ہدف بناتے ہیں۔

گورنر جگدیپ دارجلنگ میں ان دنوں چھٹی منا رہے ہیں اور برف سے ڈھکے سفید پہاڑوں کے مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ چھٹیوں کے درمیان بھی گورنر جگدیپ دھنکر ٹویٹ کرکے ریاستی حکومت کو گھیرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

گورنر نے آج پھر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'گورکھالینڈ ٹیراٹریل ایڈمنسٹریشن کے آڈٹ کی جانچ کرائی جائےگی۔'

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'جی ٹی اے ریاستی حکومت کے ماتحت چلتا ہے اور اسے مالی تعاون ملتا رہتا ہے۔ جی ٹی اے کی آڈیٹ ہونی چاہئے اور ایک ایک پیسے کا حساب ہونا چاہئے۔'

گورنر نے آڈیٹ میں گڑبڑی پائے جانے پر اس ادارے سے منسلک افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details