اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دنیا اب ہماری طرف امید کی نظروں سے دیکھ رہی ہے' - 'دنیا اب ہماری طرف امید کی نظروں سے دکھ رہی ہے'

ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹوٹیٹ کرتے ہوئےلکھا یے کہ وزیراعظم نے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں جو اقدمات اٹھائےہیں وہ قابل تعریف ہے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو وزیراعظم کے نقش قدم پرچلنے کامشورہ دیا ہے ۔

'دنیا اب ہماری طرف امید کی نظروں سے دکھ رہی ہے'
'دنیا اب ہماری طرف امید کی نظروں سے دکھ رہی ہے'

By

Published : Apr 6, 2020, 1:45 PM IST

Updated : Apr 6, 2020, 4:53 PM IST

مغربی بنگال کے گورنرجگدیپ دھنکر نے ٹوٹیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وزیراعظم کی اپیل پر ملک بھر میں لوگوں نے شمیع روشن کرکے قومی یکجہتی کی عمدہ مثال پیش کی ہے۔ دنیا اب ہماری طرف امید کی نظروں سے دکھ رہی ہے ۔

'دنیا اب ہماری طرف امید کی نظروں سے دکھ رہی ہے'

انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں وزیراعظم کی قیادت والی مرکزی حکومت نے اب تک شاندار کام کیا ہے۔ انہوں نے یکے بعد دیگر ٹھوس قدم اٹھا کر اس پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کی ہے ۔

گورنر نے کہاکہ گزشتہ شب وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر بھارت کے لوگوں نے شمیع روشن کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ وباء کو شکست دینے کے لئے بھارتی شہری پرُعزم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مستقبل میں بھی لوگوں سے اسی طرح کی حمایت کی ضرورت ہے کیونکہ ہمیں لمبی جنگ لڑنی ہے ۔اس کے لئے ہمیں پوری طرح سے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

'دنیا اب ہماری طرف امید کی نظروں سے دکھ رہی ہے'

گورنرجگدیپ دھنکر نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی کوروناوائرس سے نمٹنے کی کوششوں پر کہاکہ وزیراعلیٰ نے اب تک جوکچھ بھی کیا ہےوہ قابل تعریف ہے۔ لیکن ان حالات میں سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

گورنر مغربی بنگال نے کہاکہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو وزیراعظم نریندر مودی کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔ ممتابنرجی بھی وزیراعظم نریندر مودی کی طرح ہی سخت قدم اٹھائیں گی تو ریاست میں حالات بدل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ ریاست کے تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹرز ،نرس اور دیگر ملازمین نے اس بیماری کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کی زبردست کوشش کی ہے۔

آئندہ چند ہفتوں تک یہ کوشش جاری رہتی ہے یقین ہمیں اس لڑائی میں تاریخی کامیابی ملے گی۔ دنیا بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی طرف دیکھ رہی ہے۔کیونکہ دنیا یقین ہے کہ بھارت سب سے پہلے کوروناوائرس کے خلاف جاری جنگ میں جیت حاصل کرے گی۔

Last Updated : Apr 6, 2020, 4:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details