مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی پولیس اور ضلع انتظامیہ کے اعلی عہدیداران کو بغیر کسی دباؤ کے آزادنہ طور پر کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'پولیس اور ضلع انتظامیہ کے افسران ریاست میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کے بغیر ریاست کو چلانا ناممکن ہے۔ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔'
گورنر کا کہنا ہے کہ 'آئی پی ایس افسران اور ضلع انتظامیہ کے اعلی عہدیداران کو سیاسی پارٹیوں کی نہیں بلکہ سیاسی پارٹیوں کو اعلی افسران کی ضرورت پڑتی ہے۔'
مغربی بنگال کے گورنر کے مطابق 'آئی پی ایس اور آئی اے ایس افسران جتنے غیر جانب دار ہوں گے ریاست کی اتنی ترقی ہو گی۔'
انہوں نے کہا کہ 'اس کے لئے افسران کو غیر جانبدار رہنا چاہئے اور ایمانداری کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔'