گورنر اور مغربی بنگال حکومت کے مابین جاری تنازع کے درمیان مغربی بنگال اسمبلی نے اپنے سالانہ نمائشی پروگرام میں گورنر کو دعوت نہیں دی ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ گورنر اس تقریب کیلئے مدعو نہیں کیا گیا ہے
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کے درمیان کشیدگی برقرار ہے ۔ دونوں جانب بیان بازی کاسلسلہ جاری ہے۔
25دسمبر سے اس نمائش کا اہتمام ہونا ہے۔عام طور پر گورنر کو افتتاحی یا پھر اختتامی تقریب کیلئے مدعوکیا جاتا تھا۔تاہم اس نمائشی پروگرام کا افتتاح اسپیکر بمان بنرجی کریں گے۔
حکومت اور گورنر کے مابین جاری تنازع کی وجہ سے گورنر کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کس کو کتنی عزت دینی ہے مگر اس وقت راج بھون کا کردار کافی مشکوک ہے۔پھولوں کی نمائش کا پروگرام سیاست سے پرے ہیں۔