مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیرداخلہ امت شاہ سے پارلیمنٹ کمپلیکس میں ملاقات کی اور ریاست کے مختلف مسائل سے پر تبادلہ خیال کیا۔
مغربی بنگال گورنر کی وزیرداخلہ سے ملاقات گورنر نے کہاکہ وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے دوران کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ میں نے ان ہی مسائل پر وزیرداخلہ سے بات کی ہے ریاست کے لوگ جس کا سامنا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں کئی مسائل ہیں۔ یکے بعد دیگر مسائل کو حل کرنا میری ذمہ داری ہے ۔
مغربی بنگال گورنر کی وزیرداخلہ سے ملاقات گورنر جگدیہ دھنکر نے کہاکہ میں ریاست کا آئینی سربراہ ہوں۔ آئینی سربراہ ہونے کے سبب ریاست میں کیا چل رہا ہے اور کیا ہونا چا ہئے اس پر تبادلہ خیال کرنا چا ہئے۔
دوسری طرف مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے بھی ملاقات کی۔ اسپیکر سے ملاقات کے دوران مغربی بنگال سے متعلق کئی اہم مسائل پر بات چیت ہوئی
مغربی بنگال گورنر کی وزیرداخلہ سے ملاقات واضح رہے کہ گزشتہ یکم مارچ کو وزیرداخلہ امت شاہ نے کولکاتا کے شہید مینار میں بی جے پی کی ریلی کو خطاب کیا تھا ۔
وزیرداخلہ امت شاہ کا دورہ کولکاتا کے ایک ہفتے بعد ہی گورنر جگدیپ دھنکر نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں وزیرداخلہ سے ملاقات کرکے مغربیہ بنگال کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔