مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع میں واقع پنچن برما یونیورسٹی کے کنووکیشن میں مدعونہ کیے جانے پرناراضگی ظاہرکرنے کے ایک دن بعد گورنر نے وائس چانسلر دیو کمار مکھرجی کو سمن جاری کیا ہے۔
گورنر نے کوچ بہار یونیورسٹی کے وائس چانسلرکو سمن جاری کیا مغربی بنگال کے کوچ بہار یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق آج راج بھون سے فیکس کے ذریعہ وائس چانسلر کو ایک نوٹس آیا۔
وائس چانسلر کو پنچارن برما یونیورسٹی ایکٹ کے سیکشن 5 (1) کے تحت سمن جاری کرتے ہوئے پانچ دنوں میں جواب دینے کو کہا ہے۔
گورنر نے وائس چانسلر کو راج بھون آکر جواب دینے کو کہا گیا ہے۔
گورنر نے کوچ بہار یونیورسٹی کے وائس چانسلرکو سمن جاری کیا نوٹس کا جواب دینے کے ساتھ وائس چانسلر کو واقعے سے متعلق تمام معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
کل گورنر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی بنگال کے کوچ بہار یونیورسٹی میں 14فروری کو سالانے کانو وکیشن ہورہا ہے۔
اس تقریب میں ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی سمیت کئی ریاستی وزراء کو مدعو کیا گیا ہے جب کہ چانسلر کی حیثیت سے مجھے مدعو نہیں کیا گیا ہے۔
اس پر تبصرے کرتے ہوئے ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ گورنر کو رونے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔
اس سے قبل پارتھو چٹرجی نے کہا تھا کانووکیشن چانسلر کے بغیر بھی منعقد ہوسکتے ہیں۔