اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورنر کی ادیبہ کی موت پر تعزیت

گورنر جگدیپ دھن کھڑے نے ادیبہ نونیتا دیب سین کی موت پر افسوس کااظہار کرتےانہیں ملک کی کامیاب ترین ادیبہ قراردیا ہے۔

گورنر کی ادیبہ کی موت پر تعزیت

By

Published : Nov 8, 2019, 1:27 PM IST

مغربی بنگال کے گورنرجگدیپ دھن کھڑے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نونیتا دیب سین کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا تھا۔ ان کی موت پر بے حد افسوس ہو ا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نونیت سین نے ادیب کی دنیا میں کئی کارنامے انجام دیے ہیں۔ بےمثال کارنوں کی وجہ سے انہیں یادرکھا جائے گا۔ ان کی لکھی ہوئی کتابوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجا سکتا ہے۔

گورنر کے مطابق انگنت اعزازیافتہ ادیبہ نونیت سین کو کون بھول سکتا ہے ۔متعدد اعزازت ملنے کا مطلب ہی ہے کہ وہ کامیاب ترین دیبہ تھیں۔

گورنر مغربی بنگال کاکہناہے کہ ان کی موت پر افسوس ہے ۔میں ان کے گھروالوں،رشتہ داروں اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ہوں اور ان کے دیکھ میں شامل ہوں۔


معروف ادیبہ نونیت دیو سین کا گزشتہ شب جنوبی کولکاتامیں واقع ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ وہ 81برس کی تھیں۔


13 جنوری 1938 کوپیدا ہونے والی ادیبہ نونیت سین کی سماجی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتاہے۔انہوں نے اپنی پوری زندگی عام وخاص کے لیے کام کیا ہے۔


ان کی موت پر وزیر اعلیٰ ممتابنرجی ،گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھن کھڑے سمیت تمام اعلیٰ سیاسی رہنماوں اور ادبی شخصیات نے تعزیت کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details