اردو

urdu

ETV Bharat / state

'میں موقع پرست نہیں ہوں' - گورنر جگدیپ دھنکر

ریاستی گورنرجگدیپ دھنکر نے ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ موقع پر ست نہیں ہے ۔

'میں موقع پرست نہیں ہوں'
'میں موقع پرست نہیں ہوں'

By

Published : Feb 6, 2020, 10:15 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:17 AM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے آج ہیلی کاپٹر کے معاملے میں بنگال حکومت کو اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موقع پرست نہیں ہیں۔

شانتی نکیتن جانے کےلئے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر گورنر نے کہا کہ وہ سڑک کے راستے بھی جاسکتے تھے۔

مگر ریاستی حکومت نے فراہم کردیا ہے۔میں حکومت کی سہولیات کے بیجا استعمال کرنے کے حق میں نہیں ہوں میں یہاں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرناچاہتا ہوں ۔

'میں موقع پرست نہیں ہوں'

خیال رہے کہ اس سے قبل گورنر نے مرشدآباد جانے کیلئے حکومت سے ہیلی کاپٹر مانگا تھا مگر اس معاملے میں حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا۔

گورنر نے الزام عاید کیا کہ حکومت نے ان کے خط کا کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔اس کی وجہ سے گورنر کو سڑک کے راستے مرشدآباد جانا پڑا۔

اس کے بعد گورنے متعدد مرتبہ حکومت کی تنقید کی ۔مگر اس مرتبہ حکومت نے تنازع سے بچنے کیلئے گورنر کو ہیلی کاپٹر فراہم کردیا تھا۔

اس سے قبل گورنر نے شانتی نیکیتن ہیلی کاپٹر سے جا نے کا فیصلہ کیا تھا ۔بولپور جانے کیلئے گورنر درگا پور ایکسپریس وے کا استعمال کرنے والے تھے ۔

'میں موقع پرست نہیں ہوں'

مگر علم بازار میںندی میں پل کی تعمیر ہورہی ہے اس کی وجہ سے یہاں سڑک جام ہے ۔اسی وجہ سے راج بھون نے ریاستی حکومت سے ہیلی کاپٹر مانگا اور اس مرتبہ حکومت نے فراہم بھی کردیا

واضح رہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان گزشتہ کئی مہینوں سے تنازعہ جاری ہے۔

دونوں اعلیٰ رہنما ایک دوسرے کے کاموں میں مداخلت کرنے کا الزام لگا تے رہے ہیں۔

اس دوران گورنر جگدیپ دھنکر پر ترنمول کانگریس ، کانگریس اور سی پی آئی ایم کے رہنماؤں نے حکومتی کاموں میں مداخلت کرنے کا الزام لگاچکے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details