اردو

urdu

بھرے مجمع کے سامنے گورنر نے پولیس کمشنر کی سرزنش کی

گورنر جگدیپ دھنکر نے بیرکپور کے تاریخی گاندھی گھاٹ پر بابائے قوم گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد بیرکپور پولیس کمشنر کو زبردست پھٹکار لگائی۔

By

Published : Jan 30, 2020, 8:26 PM IST

Published : Jan 30, 2020, 8:26 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 1:59 PM IST

مجمع کے سامنے گورنر نے پولیس کمشنر کو لگائی پھٹکار
مجمع کے سامنے گورنر نے پولیس کمشنر کو لگائی پھٹکار

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے بیرکپور کے تاریخی گاندھی گھاٹ پر بابائے قوم گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی نااہلی کے سبب ریاست میں لاء اینڈآرڈر مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔


انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ میں آرہا ہے کہ میں کس ریاست کا گورنر ہوں ۔مجھے بے حد افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ پولیس کی نااہلی کے سبب ریاست کے تمام اضلاع میں لاء اینڈآرڈر کی صورتحال ابتر ہے۔

مجمع کے سامنے گورنر نے پولیس کمشنر کو لگائی پھٹکار

گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی وزیر ، ریاستی داخلہ سکریٹری اور میڈیا کے سامنے بیرکپور پولیسن کمشنر منوج ورما کی زبردست پھٹکار لگائی ہے۔

جگدیپ دھنکرنے کہاکہ مغربی بنگال میں پولیس انتطامیہ کی نااہلی کے سبب تمام اضلاع میں پرُتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ پولیس انتظامیہ ان مظاہروں اور اس میں حصہ لینے والے لوگوں پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس آ خر کرکیا رہی ہے کہ لاء اینڈ آرڈر میں بہتری آنے کے بجائے میں خرابی آ تی جارہی ہے۔

پولیس کمشنر منوج ورما پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ شمالی 24 پر گنہ ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو لاء اینڈ آرڈر میں بہتر ی کے لیے سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے اگر وہ نہیں کرسکتے ہیں تو پولیس اہکاروں کے خلاف کارروا ئی کی جائے ۔

مجمع کے سامنے گورنر نے پولیس کمشنر کو لگائی پھٹکار

انہوں نے پولیس کمشنر کو ہدایت دی کہ پرُتشدد واقعات میں ملوث افراد کی ایک فہرست تیار کرکے سکریٹریٹ بلڈنگ بھیجے اگر وہاں سے کارروائی کی کوئی ہدایت نہیں ملتی ہے تو میں خود اس سلسلے میں اعلیٰ افسران سے بات چیت کروں گا۔

گورنر نے کہاکہ مغربی بنگال کا گورنر ہوں۔ لیکن مجھے یہ بات سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ ریاستی پولیس اور کولکاتا پولیس کے اعلیٰ افسران کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ لاء اینڈ آ رڈر کو سنبھال نہیں پا رہے ہیں۔ ان سے یہ کام نہیں ہو پا رہا ہے تو ان کی جگہ نئے افسران کو بحال کیاجائے ۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 1:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details