کولکاتا:مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے ریاست کے مختلف اضلاع میں جاری تشدد کو لے کر افسوسن کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہگلی ضلع کے رشڑا میں رام مومی کے جلوس کے دوران پتھراو کے واقعے کو لے کر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ریاستی حکومت اور پولیس انتظامیہ سے کڑی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
گورنر سی وی آنند بوس نے کہاکہ تشدد کے مختلف واقعات کے بارے میں سن کر حیران ہوں کہ ریاست میں کیا چل رہا ہے۔تشدد کی وارداتوں کو انجام دینے والے لوگوں کےلئے سخت پیغام دینا ضروری ہے۔انہیں بھی پتہ چلنا چاہئے کہ ریاست مغربی بنگال میں فساد برپا کرنے والوں کے خلاف کتنی سخت کارروائی کی جا سکتی ہے ۔
گورنر مغربی بنگال کے مطابق پولیس انتظامیہ کو سخت کارروائی کرنی چاہئے ۔اس معاملے میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرکے جیل جھیجنا چاہئے۔تشدد برپا کرنے والے لوگ سماج کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔آگ سے کھیلنے والوں کو بخاش نہیں جائے گا۔ریاستی حکومت اور پولیس انتظامیہ سے اس معاملے میں سخت کارروائی کی اپیل کی جا رہی ہے۔