کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کے مطابق ای میل آئی ڈی اور فون نمبر پرتشدد سے متعلق مسلسل شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔یہ تمام شکایتیں ریاستی الیکشن کمشنر اور ریاست کو بھی بھیجی جارہی ہیں۔ راج بھون ذرائع کے مطابق راج بھون میں تقریباً 400 شکایات درج کی گئی ہیں۔ جس میں حکمران جماعت کے ورکروں کے بھی شکایت ہے۔ گورنر سی وی آنند بوس نے راج بھون میں بنائے گئے پیس روم کا آج دورہ کیا۔
دورے کے بعد انہوں نے کہاکہ شکایات کی تعداد میں آنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ریاست میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہواہے۔ لیکن یہ کہا جا سکتا ہے کہ پیس روم پر لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔
تاہم گورنر نے اس اہمیت کی بھی وضاحت کی ہے کہ عام لوگوں کی شکایات کو انتخابات کی بنیاد پر دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ راج بھون ان شکایات کو الگ کرتا ہے جو ریاست کو دینے کی ضرورت ہے اور جو الیکشن کمیشن کو دینے کی ضرورت ہے، انہیں دی جا رہی ہے۔ دونوں طرف فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔