اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 11:16 AM IST

ETV Bharat / state

Guv On Search Committee بنگال گورنر نے وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کی لسٹ سپریم کورٹ بھیجی

گورنر سی وی آنند بوس نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے سرچ کمیٹی کے ارکان کے ناموں کی فہرست سپریم کورٹ کے حوالے کردی ہے۔ 15 ستمبر کو سپریم کورٹ نے وائس چانسلر کی تقرری پر ریاستی حکومت اور گورنر کے درمیان جاری تنازع کو حل کرنے کے لیے ایک سرچ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا۔

گورنر نے وائس چانسلر وں کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کے ارکان کے نام سپریم کورٹ کو بھیج دیا
گورنر نے وائس چانسلر وں کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کے ارکان کے نام سپریم کورٹ کو بھیج دیا

گورنر نے وائس چانسلر وں کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کے ارکان کے نام سپریم کورٹ کو بھیج دیا

کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے کہا کہ یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے مجوزہ سرچ کمیٹی کے ارکان کے نام سپریم کورٹ کو بھیج دیے ہیں۔ تاہم گورنر نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ راج بھون کی جانب سے سرچ کمیٹی کے لیے جن افراد کے نام بھیجے گئے ہیں وہ اس ریاست کے باشندے ہیں یا نہیں۔ 15 ستمبر کو سپریم کورٹ نے زبانی طور پر کہا تھا کہ ریاست کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے ایک سرچ کمیٹی بنائی جائے گی۔ عدالت کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ کمیٹی 25 ستمبر کو تشکیل دی جائے گی۔

عدالت نے تینوں فریق یعنی ریاست، گورنر اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کو سرچ کمیٹی کے ارکان کو نامزد کرنے کے لیے پانچ نام پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس دیپانکر دتہ کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ ارکان کے نام جاننے کے بعد تین رکنی سرچ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں ہر طرف سے برابر ارکان ہوں گے۔ یہ کمیٹی ریاستی یونیورسٹیوں کے مستقل وائس چانسلرز کے ناموں کی سفارش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata In Dubai وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ تجارت ثانی بن احمد الزیودی سے ملاقات کی

اگرچہ سرچ کمیٹی کے ممبران کے نام راج بھون کی طرف سے بھیجے گئے ہیں لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ممبران کے نام ریاست اور یو جی سی کی طرف سے بھیجے گئے ہیں یا نہیں۔ گورنر نے جمعہ کو راج بھون میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ راج بھون کو غیر سیاسی رہنا چاہیے اور راج بھون وہی کررہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details