کولکاتا:مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے وزیرداخلہ امت شاہ کے ساتھ دہلی میں ملاقات کے دوران ریاست کی موجودہ صورتحال اور پنچایت انتخابات کے دوران تشدد کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر سی وی آنند بوس شام مسٹر شاہ سے ملاقات کے لئے وزارت داخلہ پہنچے۔ گورنر سی وی آنند بوس نے امت شاہ کو مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی۔
ذرائع کے مطابق مسٹر بوس نے مسٹر شاہ کو مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے دوران تشدد کے واقعات کے بارے میں اپنی رپورٹ سے آگاہ کیا۔ مسٹر بوس نے خود الیکشن کے دوران کئی پولنگ بوتھوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے صرف اتنا کہا کہ آنے والے دنوں میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صبح اندھیرے کے بعد ہی ہوتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں پنچایتی انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر تشدد ہوا جس میں 15 سے زیادہ لوگوں کی جانیں گئیں۔