اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہسپتال کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس افسوسناک'

محکمہ صحت کی جانب سے بیل پہاڑی محکمہ ہسپتال کے خلاف وجہ بتاؤنوٹس جاری کرنے پر ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

'ہسپتال کے خلاف وجہ بتاو نوٹس افسوسناک'
'ہسپتال کے خلاف وجہ بتاو نوٹس افسوسناک'

By

Published : Apr 13, 2020, 3:47 PM IST

گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک بھر میں رات نو بجے سے نوبج کر نومنٹ تک چراغ روشن کرنے کی اپیل پر مغربی بنگال کے بیل پہاڑی میں واقع ضلع محکمہ ہسپتال میں چراغ روشن کیا گیا تھا۔

'ہسپتال کے خلاف وجہ بتاو نوٹس افسوسناک'

ریاستی محکمہ صحت نے بیل پہاڑی محکمہ ہسپتال کو چراغ روشن کرنے پر وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس پر گورنر نے محکمہ صحت پر تنقید کرتے ہوئے نوٹس کوواپس لینے کی ہدایت دی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے وجہ بتاو نوٹس جاری کرنے پر مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹوٹیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہسپتال کے خلاف نوٹس جاری کرنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس سے عوام میں منفی مثبت پیغام جائے گا۔ وزیراعظم کی جانب سے ایک پیل کی جاتی ہے۔ اس اپیل پر پوراملک یکجہتی کامظاہرہ کرتا ہے ۔لیکن مغربی بنگال میں کچھ اور ہی دیکھنے کوملتا ہے۔

گورنر نے کہاکہ پورا ملک وزیراعظم کے ساتھ ہے ۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ کہیں کہیں اس سے اتفاق نہیں رکھتے ہیں۔ مغربی بنگال میں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے ۔

گورنرجگدیپ دھنکر کاکہنا ہے کہ میں ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ ہوں ۔محکمہ صحت کو وجہ بتا و نوٹس واپس لینا ہی ہوگا ۔

اس کے علاوہ گورنر نے مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل نہ کرنے پر ریاستی حکومت پر بھی تنقید کی ۔ مشکل حالات میں کسی کو بھی سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details