اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورنر کا ممتا کو مشورہ - مشرقی مدنی پور

گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے ممتا بنرجی حکومت کو ریاست میں جمہوریت اور قانونی ادارے کو مزید مستحکم بنانے کا مشورہ دیا۔

گورنر کا ممتا کو جمہوریت اور قانونی ادارے کو مستحکم بنانے کا مشورہ
گورنر کا ممتا کو جمہوریت اور قانونی ادارے کو مستحکم بنانے کا مشورہ

By

Published : Oct 18, 2020, 9:53 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور ترنمول کانگریس کے رہنماوں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

دونوں اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف کسی نہ کسی موضوع پر بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

گورنر کا ممتا کو جمہوریت اور قانونی ادارے کو مستحکم بنانے کا مشورہ
گورنر کا ممتا کو جمہوریت اور قانونی ادارے کو مستحکم بنانے کا مشورہ


گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ گزشتہ روز مشرقی مدنا پور کے پٹاش پور کے تھانے میں بی جے پی حامی کی موت افسوسناک واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حراست میں کسی بھی شخص کی موت باعث افسوس ہے۔ اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

گورنر نے کہا کہ حراست میں بی جے پی کے حامی کی موت حقوق انسان کی خلاف ورزی ہے۔ اس معاملے کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھا اور ٹویٹ بھی کیا۔ ریاستی سکیورٹی مشیر کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ انہیں جو ذمہ داری دی گئی اسے ہرحال میں نبھانا چاہئے۔

واضح رہے کہ مشرقی مدنی پور ضلع کے پِٹاش پور کے تھانے میں ایک بی جے پی حامی کی موت ہوگئی۔

بی جے پی کے رہنما گورنر سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details