اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: گورنر کی وزیراعلی پر نکتہ چینی

گورنر نے کہا اپوزیشن جماعت کے ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمان کے خلاف پولیس کا رویہ خراب ہوتا ہے۔اور حکمراں جماعت کے ورکر کی طرح یہ کام کرتے ہیں۔

مغربی بنگال: گورنر نے وزیراعلی پر نکتہ چینی کی
مغربی بنگال: گورنر نے وزیراعلی پر نکتہ چینی کی

By

Published : Jul 28, 2020, 9:46 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیرا عظم نریندر مودی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے گورنر سے متعلق تبصرے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تکلیف دہ اور غیرضروری تھا۔

وزیرا عظم مودی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں ممتا بنرجی نے کہا کہ آئینی عہدہ پر فائز افراد حکومت کے کام کاج میں رخنہ ڈال رہے ہیں تاہم ممتا بنرجی نے دھنکر کا نام نہیں لیاتھا۔

خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے اشاروں میں گورنر کے مسلسل بیانات اور ٹوئیٹز کوپیش کیا۔وزیر اعظم مودی نے بنگال کے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اودھوٹھاکرے اوراترپردیش کے وزیرا علیٰ کے ساتھ ورچوئیل میٹنگ اور کوئیڈ ٹسٹنگ فیکلٹی کا افتتاح بھی کیا۔

ممتا بنرجی نے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا کہ وبا کے دوران انہوں نے کئی اہم مشورے دئیے ہیں۔

گورنر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے میرے موقف کی تائید کی ہے کہ عوام کے فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جائے اور آئینی تقاضہ کو احترام کرتے ہوئے تعاون باہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

گورنر نے ممتا بنرجی کو لکھے گئے اپنے خط کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔خط کی شروعات میں ممتا بنرجی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کے کل کے تبصرے سے میں حیران ہوں۔گورنر نے اپنے خط میں ریاستی حکومت کی پالیسیوں کی تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ریاست کی جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔

گورنر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ریاست میں پولیس کے کام کاج کے طریقے کار پر بھی سوال اٹھایا ہے۔اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ بنگال کی پولس حکمراں جماعت کے ورکر کی طور پر کام کررہی ہے۔انہوں نے لکھا تھا کہ آئی پی ایس آفیسر بھی جیمس بونڈ آفیسر کی طرح کام کررہے ہیں۔

گورنر نے لکھا تھا کہ اپوزیشن جماعت کے ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمان کے خلاف پولس کا رویہ خراب ہوتا ہے۔اور حکمراں جماعت کے ورکر کی طرح یہ کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حالات بہتر ہوئے تو 5 ستمبر سے اسکول و کالج کھل سکتے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details