کولکاتا:مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے سیلاب سے متاثرہ علاقے دارجلنگ، کالمپونگ اور جلپائی گوڑی کا دورہ کیا اور وہاں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی بات چیت کی۔
۔گورنر سی وی آنند بوس صبح باگڈوگرا ہوائی اڈے سے ریاست کے پہاڑی علاقے کیلئے روانہ ہوئے۔انہیں درمیان میں ہی روکنا پڑا ۔اس کے بعد گورنر جلپائی گوڑی کیلئے روانہ ہوگئے۔جلپائی گوڑی صدر بلاک کے پٹکاٹا گرام پنچایت کے رنگدھاملی علاقے میں واقع بی این پی پرائمری اسکول میں ریاستی حکومت کی طرف سے ایک ریلیف کیمپ کھولا گیا ہے۔ متاثرین سے بات کی۔ریلیف میں مقیم افراد نے گورنر کو اس ریلیف کیمپ میں ہونے والی شکایات سے آگاہ کیا ۔