کولکاتا: مغربی بنگال کے سی وی آنند بوس نے ارکان اسمبلی اور وزرا کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق بل کو ہری جھنڈی دیکھا دی ہے۔ قیاس لگائے جا رہے تھے کہ وزراء اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بل پر بحث ہو سکتی ہے۔ یہ بل پیر کو بھی پیش کیا گیا لیکن بل پر کوئی بحث نہیں ہوسکی۔ آخر میں تعزیتی تجویز پیش کرنے کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
قائد حزب اختلاف شبھندو ادھیکاری نے دعویٰ کیا کہ اسمبلی میں کسی بھی مالیاتی بل کو منظور کرنے کے لیے گورنر کی منظوری لازمی ہے۔ اس سلسلے میں گورنر نے ان دونوں بلوں میں سے کسی کو بھی منظور نہیں کیا ہے جسے ریاستی حکومت اسمبلی میں منظور کرانا چاہتی ہے۔ چنانچہ جب تعزیتی تجویز کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا تو بی جے پی کے اراکان اسمبلی نے اسمبلی ہال کے اندر اور باہر احتجاج کیا۔