کولکاتا:مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس ان دنوں کیرالہ کے دورے پر ہیں۔کیرالہ کے دورے کے دوران بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سنئیر گول کیپر سریجیش سے ملاقات کی اور انہیں خصوصی میمنٹو سے نوازا۔
بنگال کے گورنر نے طلائی تمغہ یافتہ ہنوستانی ہاکی ٹیم کے گول کیپر سریجیش سے ملاقات کے دوران ایشیائی کھیلوں کے سفر کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی اور مستقبل کے منصوبوں کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔
گورنر سی وی آنند بوس نے کہاکہ سریجش ایک تجربہ کار گول کیپر کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی ہیں جو اپنے جونئیر کھلاڑیوں کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں۔ جونئیر کھلاڑیوں کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور امید کرتا ہوں کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے۔