شمالی24 پرگنہ:مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے کہاکہ حکومت کو جمہوریت میں اس طرح کی بربریت کو روکنا چاہیے۔ لیکن اگر حکومت اپنی بنیادی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہتی ہے تو ملک کا آئین مناسب کارروائی کرے گا۔ بوس نے یہ بھی کہا کہ اگر آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو وہ گورنر کی حیثیت سے مناسب وقت پر مناسب کارروائی کریں گے۔
کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے جمعہ کو سندیش کھالی واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ گورنر یہ اعلان کیوں نہیں کر رہے کہ ریاست میں آئینی ڈھانچہ منہدم ہوگیا ہے؟ اس کے بعد گورنر نے یہ سخت پیغام جارہی ہے ۔ گورنر نے یہ بھی کہا کہ وہ بدمعاشوں کو ریاست کے عوام کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تشدد کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
ای ڈی کو مقامی لوگوں کے غصے کااس وقت سامنا کرنا پڑا جب ای ڈی کی ایک ٹیم جمعہ کو سندیش کھالی میں ترنمول لیڈر شاہجہاں شیخ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ای ڈی کے ایک افسر کا سر پھٹ گیا۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کے اہلکاروں کو ہجوم کے دباؤ میں پیچھے ہٹنا پڑا۔ سندیش کھالی کے مختلف مقامات پر مقامی لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا۔ لکڑی کے ڈھیروں سے کئی سڑکیں بلاک کردی گئی ہیں ۔