اردو

urdu

ETV Bharat / state

West Bengal Governor بنگال کے گورنر نے ریاستی الیکشن کمشنر کو راج بھون طلب کیا - سے ہی ریاست کے بیشتر اضلاع میں تشدد کا بازار گرم

گورنر سی وی سی آنند بوس نے ریاست میں تین سطحی پنچایتی انتخابات کے لیے دو دن پہلے نامزدگی داخل کرنے کے حوالے سے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے بھانگر میں تشدد کے پیش نظرہفتہ کو ریاستی الیکشن کمشنر راجیو سنہا کو صورتحال سے آگاہ کرانے کے لئے راج بھون طلب لیا

بنگال کے گورنر نے ریاستی الیکشن کمشنر کو راج بھون طلب کیا
بنگال کے گورنر نے ریاستی الیکشن کمشنر کو راج بھون طلب کیا

By

Published : Jun 17, 2023, 6:11 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے اعلان کے بعد سے ہی ریاست کے بیشتر اضلاع میں تشدد کا بازار گرم ہے۔دارالحکومت کولکاتا سے متصل جنوبی24 پرگنہ کے بھانگوڑ اور شمالی دیناج پور کے چوپڑا میں خونی جھڑپ میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اور کیننگ میں اب بھی تشدد کا بازار گرم کے۔

اسی درمیان مغربی بنگال کے گورنر سی وی سی آنند بوس نے ریاست میں تین سطحی پنچایتی انتخابات کے لیے دو دن پہلے نامزدگی داخل کرنے کے حوالے سے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے بھانگر میں تشدد کے پیش نظرہفتہ کو ریاستی الیکشن کمشنر راجیو سنہا کو صورتحال سے آگاہ کرانے کے لئے راج بھون طلب لیا۔

قبل ازیں مسٹر بوس نے جمعہ کو تشدد سے متاثرہ بھانگڑ کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے یہ سن کر حیرت کا اظہار کیا کہ بنگال میں انتخابی تشدد میں لوگوں کی موت کا سلسلہ نہیں رک رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جیت کا انحصار لاشوں کی گنتی پر نہیں بلکہ ووٹوں کی گنتی پر ہونا چاہیے۔ کسی بھی شخص کو چاہے وہ کتنا ہی بڑا اور طاقتور کیوں نہ ہو، قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Governor CV Anand Bose مغربی بنگال میں بہت جلد تشدد کا خاتمہ ہوگا، گورنر

دوسری طرف بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر سوکانتو مجمدار نے گورنر سی وی آنند بوس سے ملاقات کی اور ریاست مغربی بگال کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بی جے پی جے ریاستی صدر سوکتنا مجمدار نے ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت پر جم کر تنقید کی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details