مغربی بنگال حکومت کے ساتھ ایک بار پھر گورنر جگدیپ دھنکر کی آپسی نا اتفاقی سامنے آئی ہے ۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ گورنر اور چانسلر کی حیثیت سے میں کام کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر جگدیپ دھنکر پر دستور کے حدود سے بعید کام کرنے کے الزامات وزیر اعلی ممتا بنرجی نے لگائے تھے۔ ایسا قیاس کیا جارہا ہے کہ نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں اساتذہ کے جلسے میں ممتا بنرجی کے بیان کے جواب ہی گورنر نے یہ تبصرہ کیا ہے ۔
بدھ کے روز گورنر بنگال جگدیپ دھنکر نے ریاستی حکومت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ چانسلر اور گورنر طور پر دستور اور اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی وہ اقدامات کر تے ہیں وہ مزید لکھتے ہیں کہ چانسلر اور حکومت کے درمیان برتری کی لڑائی جاری ہے ۔