اردو

urdu

ETV Bharat / state

آلودگی پرقابو پانے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل - آلودگی

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے کولکاتااور اس کے اطراف میں ہوا میں آلودگی پر قابوپانے کے لیے اعلیٰ سطخ کی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔

آلودگی پرقابو پانے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی تشکیل

By

Published : Nov 6, 2019, 2:19 PM IST

مغر بی بنگال کے شہری ترقیاتی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے پر یس کا نفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کولکاتا اور اس کے اطراف کے شہروں میں ہو ا کی کوالٹی دیگرریاستوں سے کافی بہتر ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماہرین کی یقین دہانی کے باوجود کولکاتا اور اس کے اطراف کے شہروں میں ہوا میں آلود گی پر قابو پا نے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آلودگی پرقابو پانے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی تشکیل

ریاستی وزیر کے مطابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہد ایت پر اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کمیٹی میں کل چھ لوگ شامل ہو ں گے۔ ان کی رپورٹ پر ہی آ گے کی کارروا ئی کی جائے گی ۔

فرہاد حکیم کے مطابق پولویشن کنٹرول بورڈ کے تجربہ کار اہلکاروں کو اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ انہیں آزادنہ طور پر کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کمیٹی میں شامل افراد کو جلد سے جلد آلودگی سے متعلق رپورٹ تیار کرکے وزیراعلیٰ کو سونپنے کی کی ہدایت دی گئی ہے تا کہ حالات بگڑ نے سے پہلے ہی اس پر مکمل طور پر قابو پا یا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details