اردو

urdu

ETV Bharat / state

دس فیصد ریزرویشن سے متعلق تفیصلات جاری - مغربی بنگال

مغربی بنگال حکومت نے مرکزی حکومت کی طرز پر سرکاری نوکری اور تعلیمی اداروں میں اعلیٰ برادری کے مالی طور پر کمزورافراد کیلئے 10فیصد ریزرویشن دینے کااعلان کیا تھا اب حکومت نے یہ اعلان کیاہے کہ یہ ریزرویشن مرکزی حکومت کے طریقے پر ہی نافذ ہوگا۔

دس فیصد ریزرویشن سے متعلق تفیصلات جاری

By

Published : Jul 15, 2019, 8:15 PM IST


اسی مہینے 2جولائی کو ریاستی حکومت نے معاشی طور پر کمزور اعلیٰ برادری کے افراد کیلئے 10فیصد ریزرویشن دینے کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ بنگال میں پہلے سے ہی شیڈول کاسٹ، شیڈول ٹرائب،بیک ورڈر کلاسیس کیلئے ریزرویشن پہلے سے ہی نافذ ہے۔اب حکومت نے اس میں 10فیصد ریزرویشن کا اضافہ کردیا ہے۔

بنگال حکومت نے آج 10فیصد ریزرویشن سے فائدہ جنہیں ملے گا اس کی تفیصل جاری کردی ہے۔حکومت نے 8لاکھ روپے آمدنی کی حد متعین کی ہے۔یعنی جن کے خاندان کی آمدنی 8لاکھ یا پھر اس سے کم ہے۔اس کے علاوہ جن کے پاس 5ایکڑ زمین سے زاید ہیں انہیں ریزرویشن نہیں ملے گا۔اس کے علاوہ شہر یا پھر شہر کے آس پاس میں جن کے پاس ایک ہزار فٹ یا اس سے بڑا فلیٹ ہے انہیں بھی ریزرویشن نہیں ملے گا۔

اس کے علاوہ شیڈول کاسٹ اور اوبی سی کے تحت آنے والے اس کوٹے سے ریزرویشن نہیں لے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات سے عین قبل مودی حکومت نے معاشی طور پر کمزور افراد کیئے 10فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا تھا۔اس وقت بنگال حکومت نے اس فیصلے پر عمل نہیں کیا تھا۔مگر انتخابات کے بعد ممتا حکومت نے بھی ریزرویشن دینے کا اعلان کردیا۔

بی جے پی نے الزام عاید کیا تھا کہ ممتا حکومت کو جھٹکا لگنے کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔پہلے اس بل کی مخالفت کی تھی مگر اب خود اپنے یہاں اس کو نافذ کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details