اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں ماسک کا استعمال لازمی قرار - Covid 19 in Bengal

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے پر سکرٹریٹ بلڈنگ نبنو میں اعلی سطح کی میٹنگ ہوئی جس میں ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا۔

بنگال میں ماسک کا استعمال لازمی قرار
بنگال میں ماسک کا استعمال لازمی قرار

By

Published : Oct 28, 2020, 1:26 PM IST

مغربی بنگال میں تہواروں کے ختم ہوتے ہی کورونا وائرس کی وباء اپنی دگنا رفتار سے پھیل رہی ہے۔

سکریٹریٹ بلڈنگ میں کورونا وائرس کے مدنظر اعلی سطح کی میٹنگ طلب کی گئی ـ چیف سکریٹری میٹنگ کی قیادت کر رہے تھے ـ

میٹنگ کے بعد چیف سکریٹری الاپن بنرجی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پر جلد قابو نہیں پایا گیا تو حالات بے قابو ہو سکتے ہیں۔ متعلقہ اداروں کو اس سے نمٹنے کے لئے سخت قدم اٹھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

چیف سکریٹری محکمہ صحت اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے تیار رہے ـ

میٹنگ کے دوران چیف سکریٹری نے ریاست کے ماسک تیار کرنے والے چھوٹے بڑے کاروباریوں کو زیادہ سے زیادہ ماسک تیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘چھوٹے بڑے تاجروں کو اس کام کے لئے حکومت کی جانب سے مالی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے. حکومت کے زیادہ سے زیادہ ماسک تیار کرنے کے فیصلے سے تاجروں کو فائدہ ہوگا. '

چیف سکریٹری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مدنظر ریاست میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عوام کو ماسک کا استعمال کرنے پر زور دینے کے لئے پولیس کو سخت کارروائی کرنے کی پوری آزادی حاصل ہو گی۔

اب ریاست میں ہر جگہ ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے. پولیس پر اس کو یقینی بنانے کی ذمہ داری ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ بھی عاید کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ چند دنوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔

بنگال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details