مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کی پوجا کمیٹیز کے خلاف ٹیکس نافذ کرنے کا نوٹس جاری کرنے کے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے اس فیصلے کے خلاف دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے جس کے سبب ریاست میں سیاست تیز ہو گئی ہے۔
ہگلی ضلع سے بی جے پی کی رکن پارلیمان لوکٹ چٹر جی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے دھرنے کا اعلان لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'پوجا کمیٹوں کے خلاف ٹیکس نفاذ کرنے کے نوٹس پر سیاست کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ مغربی بنگال کے تمام پوجا کمیٹوں کے خلاف نوٹس جاری نہیں کیا گیا ہے۔'
ریاستی حکومت پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لوکٹ چٹرجی کے مطابق ان پوجاکمیٹوں کے خلاف نوٹس جاری کیا گیا ہے جن چٹ فنڈ کمپنیوں کے روپے کے استعمال کرنے کا الزام ہے ۔ان پوجا کمیٹوں کو آڈیٹ کی رپورٹ منظر عام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے۔ اگر پوجا کمیٹی ایماندار ہے تو اسے آڈیٹ رپورٹ پیش کرنے میں ہر ج کیا ہے ۔
بی جے پی کی رکن نے کہاکہ مغر بی بنگال انگنت مسائل ہے ۔ ان مسائل کے حل کے لیے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنر جی کو فکرمند ہونے کی ضرورت ہے ۔ ممتابنر جی کو مسائل کے حل کے لیے فکرمند ہونا چہئے نا کہ پوجا کمیٹیوں کو بجانے کے لیے دھرنا دینا چا ہیے۔