اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کلاس بند کرکے بھوک ہڑتال کہاں تک جائزہے'

مغر بی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹر جی نے کہاکہ کلاس بند کرکے بھوک ہڑتال کرنے والے اساتذہ کہا ں  تک جائز ہیں۔ان کے خلاف کارروا ئی لازمی ہے۔

'کلاس بند کرکے بھوک ہڑتال کہاں تک جائزہے'

By

Published : Jul 20, 2019, 7:46 PM IST

وزیر تعلیم نے کہاکہ ریاست میں تعلیمی نظام بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن کلاس بند کر کے بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والے اساتذہ بات چیت کے ذریعہ مسئلے کا حل نکلنا نہیں چاہتے ہیں۔

ہفتہ کو پریس کانفرنس کر تے ہوئے وزیر تعلیم نے کہاکہ اساتذہ کے ساتھ ایک میٹنگ ہو چکی ہے۔

ان سے بات چیت کرنے کے بعد ریاستی حکومت نے ان کے خلاف کچھ بہتر کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ اس کے باوجود اساتذہ کی تحریک جاری ہے۔

ان کی تحریک کہاں تک جائز ہے اس فی الحال کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔

پارتھو چٹر جی نے کہاکہ ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش کی وجہ سے مسئلہ سلجھنے کے بجائے اور الجھ چکا ہے۔

وہ ایک ذمہ دار شخص ہیں۔ انہیں اساتذہ سے ملاقات کے بعد عوامی طور پر بیان بازی کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی بی جے پی کے صدر نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کی حمایت کرکے غیر ذمہ دار شخص ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں کیا حال ہے یہ سب کوپتہ ہے۔

بائیں محاذ کے رہنما سجن چکرورتی پر تنقید کر تے ہوئے ریاستی وزیر تعلیم نے کہاکہ ان (سجن چکرورتی) کے پاس اب کوئی کام نہیں ہے۔ اس لیے وہ سلجھتے معاملے کو الجھانے کا کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے مسئلے کا حل نکلے گا اس کے لیے تھوڑا وقت چا ہیے ۔ مگر حریف جماعتیں اساتذہ کوسمجھانے کے بجائے انہیں گمراہ کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details