مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ مغربی بنگال کا ہر فرد پرامن انتخابات کا خواہاں ہے۔ گورنر دھنکر جو دو روزہ دارجیلنگ کے دورے پر تھے ، نے آج باگدوگرا ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس سال مغربی بنگال اسمبلی انتخابات پرامن ہوں گے۔
انہوں نے کہا 'بھارت کا ہر فرد پرامن ووٹنگ چاہتا ہے۔ مغربی بنگال کے لوگ بھی پرامن طریقے سے ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ امید کرتے ہیں کہ اس سال مغربی بنگال اسمبلی انتخابات بھی پرامن طریقے سے منعقد ہوں گے'۔