مغربی بنگال کے پہاڑی خط فارجلنگ میں رہنے والے گورکھاؤں نے پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی بل پاس کیے جانے پر وزیرداخلہ امت شاہ کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران گورکھاؤں نے بی جے پی کے رہنما اور وزیرداخلہ امت شاہ کے خلاف پرُزوردار احتجاج کیا ۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے امت شاہ کا پتلا نذرآتش کیا۔
احتجاج کے دوران گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ونئے تمانگ اور انیتا تمانگ نے مرکزی حکومت پر گورکھا ؤں کو درانداز کہنے پر تنقید کاہف بنایا۔
دارجلنگ میں امت شاہ کاپتلانذرآتش ان کاکہنا ہے کہ شہریت ترمیمی بل میں گورکھاؤں کو درانداز کہا گیا ہے۔ اس بات کو کسی بھی قیمت پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ گورکھاؤں نے بھارتی فوج میں اہم رول ادا کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ گورکھا نہ صرف بھارت میں بلکہ انگلینڈ کی فوج میں اہم مقام رکھتے ہیں۔
گورکھا کے رہنما نے کہاکہ حیرت کی بات ہے کہ وزیرداخلہ نے ہمیں درانداز کہہ رہے ہیں۔ وزیرداخلہ کو اپنے الفاظ کو واپس لینا ہی ہوگا ورنہ اسی تحریک چلے گی کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کانام ونشان بنگال سے مٹ جائے گا۔
احتجاج کے دوران گورکھا کے حامیوں نے وزیرداخلہ امت شاہ اور دارجلنگ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان راجو سنگھ بشٹ کے پتلے نذرآتش کیا۔