اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہماری پارٹی میں تمام مذاہب کے لوگوں کا استقبال کیا جائے گا: پیرزادہ - آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین

فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی نے کہا کہ ان کی نئی سیاسی جماعت کا دروازہ تمام مذاہب کے لوگوں کے لیے کھلا رہے گا۔

ہماری پارٹی میں تمام مذاہب کے لوگوں کا استقبال کیا جائے گا: پیرزادہ
ہماری پارٹی میں تمام مذاہب کے لوگوں کا استقبال کیا جائے گا: پیرزادہ

By

Published : Jan 10, 2021, 12:26 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی نے نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے، پیر زادہ عباس صدیقی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی میں تمام إذاہب کے لوگوں کی نمائندگی کی جائے گی۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کے مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کے اعلان کے سبب ریاستی سیاست مزید دلچسپ ہو گیئی ہے، سی پی آئی ایم اور کانگریس نے فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی نئی سیاسی جماعت کی حمایت کرنے کا پہلے ہی واضح اشارہ دے دیا ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے باؤں گاچھی میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی نے کہا کہ ہماری پارٹی میں ایک نہیں بلکہ کے تمام مذاہب کے لوگ شامل ہوں گے، نئی سیاسی جماعت میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ آدیواسی، متوا سماج کے لوگوں اور دلت سمیت تمام مذاہب کے لوگوں کو نمایاں جگہ دی جائے گی، ان لوگوں کی مدد سے ایک مضبوط سیکولر جماعت کی تشکیل دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی مظلوموں کی حمایت کرے گی، ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کرے گی، انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ ظلم ہونے نہیں دیا جائے گا، ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں کسی کو مذہب کے نام پر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details