ممتا بنرجی کو ایک اور دھچکا، راجیب بنرجی وزارت جنگلات سے مستعفی - راجیب بنرجی وزارت جنگلات سے مستعفی
ترنمول کانگریس کے ناراض رہنما اور وزیر راجیب بنرجی نے وزارت جنگلات سے مستعفی ہو گئے۔ راجیب ریاستی حکومت سے استعفی دینے والے تیسرے وزیر ہیں۔
مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ممتا بنرجی کی تمام تر کوششوں کے باوجود ناراض اور باغی رہنماؤں کے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اسمبلی انتخابات سے قبل دل بدل کے کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو جہاں غیر معمولی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہیں بی جے پی کو زبردست فائدہ ہوا ہے۔اسی درمیان محکمہ جنگلات کے وزیر راجیب بنرجی نے وزارت سے استعفی دینے کا اعلان کر دیاہے ۔راجیب بنرجی کے اس اعلان سے ترنمول کانگریس کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔راجیب بنرجی نے اپنا استعفی نامہ وزیراعلی ممتا بنرجی کو بھیجا اور گورنر جگدیپ دھنکر کو اس کی اطلاع دے دی ہے۔