مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن کے لینن نگر میں وزیر خوراک راتھن گھوش نے راشن سب دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔' Minister Rathin Ghosh Visit's Garulia Municipality
ریاستی وزیر راتھن گھوش نے کہا کہ بیرکپور سب ڈویژن میں یہ دوسرا راشن سب دفتر ہے۔ پہلے عام لوگوں کو نئے راشن کارڈ بنوانے، کارڈ میں غلطی کو درست کرانے کے لیے سو روپے خرچ کرکے آفیس جانا پڑتا تھا لیکن اب اس کے لیے انہیں ایک روپیہ بھی خرچ کرنا نہیں پڑے گا۔'
انہوں نے کہاکہ' لینن نگر میں ہی راشن سب آفیس بنایا دیا گیا ہے لوگوں کو اب سو روپے خرچ کرکے آتھ پور جانے کی کوئی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کیونکہ راشن دفتر لوگوں کے گھر کے سامنے پہنچ چکا ہے۔'ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ ماں ماٹی مانش کی حکومت لوگوں کے گھروں تک جائے گی۔ اسی کے مدنظر ہر ٹاؤن میں راشن سب دفتر کھولا جا رہا ہے۔'ریاستی وزیر کے مطابق راشن نظام کو اور بہتر بنانے کی کوشش کرنی ہو گی۔ لوگوں کو بھیڑ و قطار سے نجات دلانی ہو گی۔ عام لوگوں تک فوراً سہولیات فراہم کرنا ہی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا اہم مقصد ہے۔' وہیں وزیر خوراک راتھن گھوش کے ہاتھوں بنگال کے عظیم دانشور پنڈت ایشور چند ودیا ساگر کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی ہوئی۔اس موقع پر میونسپل انتظامیہ کی جانب سے مختلف ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خوراک راتھن گھوش نے کہاکہ پنڈت ایشور چند ودیا ساگر ایک عظیم دانشور اور ادیب تھے، ان کہ سماجی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔' ریاستی وزیر نے کہاکہ ایشور چندر ودیا ساگر بنگال کے سماج میں بہتری لانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے جس کی وجہ سے بنگال میں غیر معمولی تبدیلی آئی۔'انہوں نے کہاکہ گارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹر بورڈ کے سربراہ رامن داس نے مجسمے کو نصب کرانے کا جو فیصلہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔ انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی ایسے ہی کام کریں گے۔تقریب نقاب کشائی کے موقع پر نوا پاڑہ سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی منجو باسو، وائس چیئرمین اشوک سنگھ، کوڈینیٹر صفیہ خاتون کے علاوہ دیگر شخصیات موجود تھیں۔