مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رام پورہاٹ میں واقع 60 نمبرقومی شاہراہ پرآج رات لاری اور ٹریکٹر کے درمیان ہوئی دلدوز ٹکر میں پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگیے۔
پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کر حالات کوقابو میں کیااور زخمیوں کو مڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دوکی حالت نازک بتائی گئی ہے۔