کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل پلے آف کے میچوں کی وجہ سے جہاں ایک طرف شائقین میں کرکٹ کی دیوانگی شباب پر تو دوسری طرف سٹہ بازی اور ٹکٹوں کی کالا بازاری بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اسی درمیان کولکاتا پولیس کی خفیہ ٹیم نے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں بیٹھ کر آئی پی ایل پلے آف کے میچ میں سٹہ لگانے کے الزام میں پانچ لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ پانچوں بہار کے دربھنگہ ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ Five Arrested for Betting During IPL Match
کولکاتا پولیس کے مطابق ایڈن گارڈن اسٹیڈیم کے ایف بلاک میں تین افراد میچ کے دوران آن لائن بیٹنگ (سٹہ بازی) کر رہے تھے، پولیس کو ان پر شبہ ہوا۔ شبہ کی بنیاد پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے بارے میں بتایا جو نیومارکیٹ کے ایک گیسٹ ہاؤس میں بیٹھ کر ان کی مدد کر رہے ہیں۔ پولیس نے گیسٹ ہاؤس میں چھاپہ ماری کرکے مزید دو لوگوں کو گرفتار کر لیا۔