مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے پارک سرکس میدان میں دھرنے پر بیٹھی خواتین سے ملنے پہنچے ۔ انہوں نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف لڑائی میں ہماری جیت یقینی ہے۔
'پارک سرکس میدان میں بیٹھی ہزاروں جھانسی کی رانی جیت آپ کی ہوگی' کیونکہ اب اس جنگ کی قیادت خواتین کر رہی ہیں اور تاریخ شاہد ہے کہ جس جنگ میں خواتین نے قدم قدم سے ملایا ہے جیت یقینی بن گئی ہے ۔ پارک سرکس میدان میں جو ہماری ہزاروں مائیں اور بہنیں اس لڑائی میں ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں تو اب یہ جنگ ہم جیت کر ہی رہیں گے ۔
کیونکہ ملک کو جب انگریزوں سے آزادی ملی تھی تو ایک جھانسی کی رانی تھی۔ لیکن آج پارک سرکس میدان میں ہزاروں جھانسی کی رانی بیٹھی ہوئیں ہیں۔اس سے ہماری جیت یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کہا ہم سب ہندوستانی ہیں اور یہ ملک ہمارا ہے ہم کسی کو کوئی دستاویز نہیں دکھائیں گے۔
'پارک سرکس میدان میں بیٹھی ہزاروں جھانسی کی رانی جیت آپ کی ہوگی' امیت شاہ اور مودی جو ہمیں کہتے ہیں کہ اپنی شہریت ثابت کرو تو اگر ہم شہری نہیں ہے تو پھر ہمارے ووٹوں سے 303 سیٹ جیت کر یہ حکومت بھی غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی قیمت پر بنگال میں این آر سی نافذ نہیں ہونے دیں گے ۔
'پارک سرکس میدان میں بیٹھی ہزاروں جھانسی کی رانی جیت آپ کی ہوگی' کیونکہ بنگال وہ جگہ جہاں ہم ہندو مسلم سب بھائیوں کی طرح رہتے ہیں اور یہاں سب کو ہر چیز کی آزادی حاصل ہے اپنے پسند کا کھا سکتے ہیں۔ اپنی مرضی کی باتیں کر سکتے ہیں یہاں ہر چیز کی آزادی ہے اور اس آزادی کو بچانے کی لڑائی ہم ضرور جیتیں گے۔