اردو

urdu

ETV Bharat / state

تھرماکول فیکٹری میں آتشزدگی

ڈنکونی کے جگن ناتم پور میں ایک تھرماکول فیکٹری میں بھیانک آگ لگنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔

تھرماکول فیکٹری میں آتشزدگی
تھرماکول فیکٹری میں آتشزدگی

By

Published : Jun 3, 2020, 5:34 PM IST

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے ڈنکونی تھانہ کے تحت جگن ناتھ پور میں ایک تھرماگول(فام) فیکٹری میں دھنواں نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے پورا کارخانہ آگ کی لیپٹ میں آ گیا۔

تھرماکول فیکٹری میں آتشزدگی

فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پا کر چار انجن جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی بھر کوشش کی ۔

فائر بریگیڈ کے ہلکاروں نے بڑی مشقت کے بعد گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پایا ۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن لاکھوں رو پے کا نقصان ہوا ہے۔

تھرماکول فیکٹری میں آتشزدگی

فائربریگیڈ کے اہلکار کاکہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے ۔تفتیش جارہی ہے اور اصل وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن کافی مالی نقصان ہو ا۔ اندازے کے مطابق پانچ سے سات لاکھ روپے کا نقصان ہو ا۔

فا یر بریگیڈ کے اہلکار کے مطابق فیکٹری میں کیمکیل مادے اور پٹرول وغیرہ ہونے کی وجہ سے آگ بھیانک شکل اختیار کرلی لیکن بروقت کارروائی کے سبب ایک بڑے حادثے کو ٹالا جا سکا ہے۔

مقامی باشندوں نے فیکٹری کے مالک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ رہائشی علاقے میں کیمکل فیکٹری سے عام لوگوں کو نقصان ہو سکتا ہے ۔کارخانے میں حفاظتی انتظامات نہیں ہے۔ ملازمین پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details