مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع آرجی کار میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے ایمرجنسی شعبے میں سہ پہر آگ لگنے کی وجہ سے افرا تفری مچ گئی،تاہم اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے ۔
آج سہ پہر 3.30بجے کے قریب ایمرجنسی شعبے میں آگ کو نوٹس کیا گیا اس کے بعد مریض اور ان کے رشتہ داروں میں افراد میں افرتفری مچ گئی ۔
تقریبا 40مریضوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے ۔نصف گھنٹے کی سخت محنت کے بعد فائر بریگیڈ عملہ نے آگ پر قابو پالیا۔