مغربی بنگال کےمرکزی کولکاتا کے کولوٹولہ کے ہرن باڑی میں واقع بیگ کے گودوام میں بھیانک آگ لگنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔اس واقعہ میں لاکھوں کے نقصان ہونے کی اطلاع ہے۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
کولوٹولہ کے ہرن باڑی میں واقع بیگ کے گودوام میں بھیانک آگ لگنے کی اطلاع پا کر فائر بریگیڈ کے پانچ انجن جائے وقوع پر پہنچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
فائر بریگیڈ کے اہلکار کے مطابق آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکا ہے ۔ تفتیش جاری ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلاہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب گودام میں آگ لگی ہے۔
گودوام میں پلاسٹک، چمڑا،کیمیکل وغیرہ ہونے کی وجہ سے آگ بھیانک شکل اختیار کرلی ۔آتشزدگی پر جلد قابو نہیں پایا جاتا تو آس پاس کی عمارتیں اس کی زد میں آسکتی تھی ۔