اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پوری دنیا میں بنگال صلاحیت اور استعداد کے لیے مشہور ہے' - استعداد

مغربی بنگال کی صلاحیت اور اسعداد پوری دنیا میں مشہور ہے اور اسے ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہی کیونکہ دنیا پہلے ہی اسے قبول کر چکی ہے یہ باتیں وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہی۔

'دنیا میں بنگال صلاحیت اور استعداد کے لیے مشہور'

By

Published : Jul 12, 2019, 4:50 PM IST


بیل تلہ ہائی اسکول کے صدسالہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے بنگال کی صلاحیت بین الاقوامی ہے بنگال کے صلاحیت مندافراد پوری دنیا میں کام کررہے ہیں۔

والدین کی طرح ہمارے اساتذہ بھی اہم رول ادا کررہا ہے۔اساتذہ تعلیم کی بنیاد ہیں۔ہماری زندگی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ طلباء ہمارے مسقبل ہیں اور ان سے بہت ہی امیدیں وابستہ ہیں وہی ہمارے ملک کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار اداکریں گے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی سے 2011تک بنگال میں صرف 12یونیورسٹیاں تھیں۔ہم نے اس میں اضافہ کرکے 28یونیورسٹیاں کردی ہیں۔

اس کے علاوہ مزید ددس یونیورسٹیوں کا قیام ہمارے منصوبے میں شامل ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ 20نئے میڈیکل کالج، ہندی میڈیم کالج، پرائیوٹ کالج اور پرائیوٹ یونیورسٹیاں بنائی گئی ہیں۔بنگال میں کئی نئے مواقع ہیں۔

ممتا بنرجی نے اسکولوں میں معمول کے سبجیکٹ کے علاوہ اخلاقیات، انسانیت اور دیگر اہم سبجیکٹ کی تعلیم ضروری ہے تاکہ طلباء میں مثبت رویہ کا فروغ ہو۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بیل تلہ ہائی اسکول بنگلہ میڈیم اسکولوں میں بہت ہی معیاری ہے ایک ایسے وقت میں جب زیادہ تر لوگوں کا رجحان انگلش میڈیم اسکولوں کی طرف ہے اس کے باوجود یہاں طلباء کی اچھی خاصی تعداد تعلیم حاصل کرتی ہے۔

بنگلہ زبان ہماری مادری ز بان ہیں۔ہمیں بہرصورت بنگلہ ز بان میں تعلیم حاصل کرنا چاہیے۔

اعلیٰ تعلیم کا حصول دیگر زبان یا پھر انگریزی میں کیا جاسکتا ہے مگر ہمیں بہر صورت بنگلہ زبان آنی چاہیے۔بنگلہ کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details