اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق پولیس کمشنر سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ - بنگال میں چٹ فنڈ بدعنوانی کیس کے خلاف جانچ تیز کردی ہے

سی بی آ ئی نے کولکاتا پولیس کے سابق کمشنر گوتم موہن چکرورتی سے روز ویلی چیٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں پوچھ تاچھ کی۔

سابق پولس سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ
سابق پولس سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ

By

Published : Dec 20, 2019, 11:04 PM IST

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک گیراحتجاج کے دوران سی بی آئی نے ایک بار پھر بنگال میں چٹ فنڈ بدعنوانی کیس کے خلاف جانچ تیز کردی ہے ۔

سابق پولس کمشنر گوتم موہن چکرورتی سے آج ایک گھنٹے سے زاید وقفے تک پوچھ تاچھ کی ہے۔

مغربی بنگال سمیت ملک بھر میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ممتابنرجی بھی احتجاج کررہی ہیں اور اعلان کردیا ہے کہ بنگال میں این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ نہیں کیا جائے گا۔

بی جے پی نے الزام عاید کیا ہے کہ ممتا بنرجی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلا ف احتجاج کرکے چٹ فنڈ کمپنیوں کی جانچ پر دباؤ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔تاہم ترنمول کانگریس نے اس کا جواب نہیں دیا ہے۔

سی بی ائی نے سابق پولس کمشنر گوتم موہن چکرورتی کو سمن جاری کیا تھا۔آج وہ دوپہر 12بجے کے قریب سی بی آئی دفتر پہنچے۔

گوتم چکرورتی اس وقت کلکتہ پولس کمشنر تھے جب سیبی نے چٹ فنڈ کمپنیو ں کے خلاف کارروائی کیلئے کلکتہ پولس کو خط جاری کیا تھا۔

سی بی آئی کے دفتر سے نکلنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے گوتم موہن چکرورتی نے کہا کہ سی بی آئی نے کچھ معلومات حاصل کرنے کیلئے مجھے طلب کیا تھا۔

جب میں پولس کمشنرتھا اس وقت کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی۔مجھے سی بی آئی کو تعاون دینے میں کوئی دشواری نہیں ہے۔جب بھی مجھے بلایا جائے گامیں پیش ہوں گا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ منظور ہونے کےبعد ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں احتجاج کے دوران لوگوں نے ریلوے سمیت دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

مسلسل احتجاج کے سبب مشرقی ریلوے نے ہوڑہ اور سیالدہ سے روانہ ہونےو الی متعدد ٹرینوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details