اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی پی آئی ایم کی سابق رکن پارلیمان بی جے پی میں شامل

سی پی آ ئی ایم کی سابق رکن پارلیمان جیوتی موئے سکدر بھارتیہ جنتاپارٹی میں شامل ہو گئی ۔ اس سے ریاست میں بی جے پی کو اگلے اسمبلی انتخابات میں فائدہ ہونے کا امکان روشن ہو گیا ہے۔

سی پی آئی ایم  کی سابق رکن پارلیمان بی جے پی میں شامل
سی پی آئی ایم کی سابق رکن پارلیمان بی جے پی میں شامل

By

Published : Jun 9, 2020, 10:06 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا بحران کے دوران سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ وزیرداخلہ امت شاہ نے ورچیوئل ریلی کے ذریعہ ریاست میں اگلے اسمبلی انتخابات کا بغل بجادیا۔

سی پی آئی ایم کی سابق رکن پارلیمان بی جے پی میں شامل

امت شاہ کی ورچیوئل ریلی سے قبل سی پی آ ئی ایم کی سابق رکن پارلیمان اور ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والی جیوتی موئے سکدر ریاستی صدر دلیپ گھوش کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔

مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے سی پی آئی ایم چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والی جیوتی موئے کو پارٹی کا پرچم سونپا۔

جیوتی موئے سکدر نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی عوامی پارٹی بن گئی ہے ۔بھارت کے لوگ بی جے پی کی بھر پور حمایت کررہے ہیں اس لئے ملک کی بیشتر ریاستوں میں ان کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہاکہ سی پی آئی ایم سے الگ ہونے کا بہت پہلے مان بناچکی تھی۔ مجھے لوگوں کےلئے کام کرنا ہے ۔اس لئے کسی دوسری سیاسی جماعت میں جانے کے بجائے بی جے پی کو ترجیح دی کیونکہ اس پارٹی کو لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details