اردو

urdu

ETV Bharat / state

EX CM Buddha Deb Bhattacharya سابق وزیرا علیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کو ہسپتال سے ملی چھٹی

سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کو آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کو ہسپتال سے چھٹی دینے سے قبل پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ان کی صحت سے متعلق تمام اہم معلومات فراہم کی۔

سابق وزیرا علیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کو ہسپتال سے ملی چھٹی
سابق وزیرا علیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کو ہسپتال سے ملی چھٹی

By

Published : Aug 9, 2023, 3:05 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ اور سی پی آئی ایم کے سنئیر رہنما بدھا دیب بھٹاچاریہ کو آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہیں ایمبولینس میں اسٹریچر کے ذریعہ رکھا گیا۔ اس موقع پر ان کے خصوصی ڈاکٹرس اور اہلیہ میرا بھٹاچاریہ ان کے ساتھ موجود تھیں ۔اسپتال ذرائع کے مطابق انہیں اس وقت سخت نگرانی میں رکھا جائے گا۔

بدھا دیب بھٹا چاریہ کی اہلیہ میرا بھٹا چاریہ نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کو گھر پر بھی سخت نگرانی میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ کی صحت یابی کےلئے دعا کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ حامیوں اور عوام کی دعا کی وجہ سے ہی وہ صحت یاب ہوکر گھر لوٹ رہے ہیں ۔انہوں نے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Derek O'Brien in Rajya Sabha ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن کو راجیہ سبھا میں شرکت کی اجازت

اسپتال ذرائع کے مطابق بدھا دیب کے لیے نئے بائی پاس کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس کے پاس جو بیپا تھا وہ تقریباً ساڑھے تین سال کا تھا۔ اس کے علاوہ ایک 'کارڈیک مانیٹر بھی ہوگا۔ جس کے ذریعے آکسیجن کی سطح (سیچوریشن)، بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن کو دیکھا جائے گا۔ تاکہ سابق وزیر اعلیٰ کی جسمانی حالت کی صحیح نگرانی کی جا سکے اور اس کے مطابق علاج کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details