اردو

urdu

ETV Bharat / state

Panchayat Election In Bengal پنچایت انتخابات کی پیش نظر بنگال کے پانچ اضلاع حساس قرار - ریاست کے مختلف اضلاع میں تشدد

یاستی الیکشن کمیشن ریاست کے پانچ اضلاع کو حساس قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن ماضی کے تجربے کی بنیاد پر ان پانچوں اضلاع کو حساس اضلاع کے طور پر شناخت کی ہے۔

پنچایت انتخابات: بنگال کے پانچ اضلاع حساس قرار
پنچایت انتخابات: بنگال کے پانچ اضلاع حساس قرار

By

Published : Jun 10, 2023, 5:38 PM IST

Updated : Jun 10, 2023, 6:22 PM IST

پنچایت انتخابات: بنگال کے پانچ اضلاع حساس قرار

کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست کے مختلف اضلاع میں تشدد کا بازار گرم ہو گیا ہے۔اسی درمیان ریاستی الیکشن کمیشن ریاست کے پانچ اضلاع کو حساس قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن ماضی کے تجربے کی بنیاد پر ان پانچوں اضلاع کو حساس اضلاع کے طور پر شناخت کی ہے۔فہرست میں بیر بھوم، جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ، مشرقی مدنی پور، جلپائی گوڑی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیشن نبنو کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد ان پانچ اضلاع میں اضافی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اس حوالے سے پہلے ہی مخصوص اقدامات کر رہا ہے تاکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں کوئی انتشار یا بدامنی نہ ہو۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پنچایت افسر کو کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت 100 میٹر کے اندر صرف ایک گاڑی داخل ہو سکتی ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت امیدوار کے ساتھ صرف دو افراد جاسکتے ہیں۔ ہر جگہ، ذمہ دار پولیس افسران نگرانی کریں گے کہ آیا اس اصول پر عمل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Tribals Strike شمالی بنگال میں آدیباسیوں کی جانب سے 12 گھنٹوں کا بند منایا گیا

دوسری طرف مغربی بنگال میں پنچایت الیکشن 2023 کے رنداما کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پنچایت انتخابات 8 جولائی کو ایک ہی مرحلے میں ہونے جا رہے ہیں۔ کاغذات نامزدگی 15 جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ 20 جون کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن ہے۔ ادھر نامزدگی کے پہلے روز بھی فائرنگ اور بموں کے حملے میں ایک شخص کی موت ہو گئی ۔ یہ واقعہ مرشد آباد کے کھگرام کے رتن پور علاقے میں پیش آیا۔ کبیرالشیخ کو گولی مار دی گئی۔

Last Updated : Jun 10, 2023, 6:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details