کولکاتا: ایگرا میں ہوئے دھماکے میں 9 افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی افراد اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔اس درمیان الزام تراشی کا سلسلہ ہوگیا ہے۔اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شبھندوادھیکاری نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولس ثبوت مٹانے میں لگی ہوئے ۔ایک بھی گناہ گاروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ شبھندو ادھیکاری نے کلکتہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرکے اس معاملے کی این آئی اے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔کل اس کی سماعت ہوگی۔انہیں جائے وقوع پر نہیں جانے دیا گیا ہے۔تاہم انہوں نے ایک مکان کی چھت پر چڑھ کر علاقے کا معائنہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے الزام لگایا کہ بھانو باغ کی مبینہ غیر قانونی فیکٹری سے سیاسی جماعتوں کو نہ صرف ماچس بلکہ بم بھی فراہم کیے جاتے تھے۔
Suvendu Adhikari on Mamata شبھندو ادھیکاری کا ایگرا دھماکہ معاملے پر ممتا بنرجی سے استعفیٰ کا مطالبہ - وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے استعفیٰ
مغربی بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے ایگرا دھماکہ معاملے پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ غیرقانونی فیکٹری میں بم بنانے کا کام کیا جا رہا تھا۔ Suvendu Adhikari on Egra Blast
یہ بھی پڑھیں:Illegal Fire Cracker Factoriesغیرقانونی پٹاخوں کی فیکٹریوں سے بنگال بدنام ہورہا ہے
ادھیکارین نے دعویٰ کیا کہ حکمراں جماعت کے لوگ اس میں ملوث ہیں ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو جو مالی معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے وہ مرکزی حکومت کا پیسہ ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے 10 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا۔ دوسری طرف شبھندو ادھیکاری کے واہس جانے کے بعد ہی ترنمو ل کانگریس کے سینئر لیڈران مانس بھوئیاں، سومین موہاپاترا اور ڈولا سین نے علاقہ کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقات کی۔